یوکوہاما کا کہنا ہے کہ اس کے ڈے کئیر مراکز میں انتظاری فہرست پر کوئی بچے نہیں ہیں

یوکوہاما: یوکوہاما کے مئیر فومیکو ہایاشی نے اتوار کو اعلان کیا کہ شہر کے پاس اپنے 18 وارڈز کے ڈے کئیر مراکز میں انتظاری فہرستوں پر کوئی بچہ موجود نہیں ہے۔

تین برس قبل یوکوہاما –جس کی آبادی 3.7 ملین ہے– نے ڈے کئیر مراکز میں داخلے کے منتظر بچوں کی تعداد کو صفر تک کم کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا۔ اس وقت اس کے پاس انتظاری فہرست میں بچوں کی تعداد 1550 تھی۔

سانکےئی شمبن کے مطابق، پچھلے تین سال سے شہری اہلکاروں نے نجی کمپنیوں کے ہمراہ مل کر کام کیا ہے تاکہ ڈے کئیر مراکز کی تعمیر کے لیے جگہ حاصل کی جا سکے۔ مصروف ٹرین اسٹیشنوں کے قریب پارکنگ لاٹوں میں سہولتی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ اگرچہ کچھ مراکز مکمل طور پر بھرے ہیں، پھر بھی مائیں اپنے بچوں کو ان مراکز پر چھوڑ سکتی ہیں اور انہیں بس کے ذریعے دوسرے ڈے کئیر مراکز میں منتقل کر دیا جاتا ہے۔

یوکوہاما میں بڑی کمپنیاں بھی اس سلسلے میں مدد کے لیے اپنا حصہ ڈال رہی ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.