ٹوکیو: پیر کو جاری کردہ رائے شماریوں نے بتایا کہ جاپانی عوام کی ایک بڑی اکثریت اوساکا کے مئیر تورو ہاشیموتو سے اختلاف رکھتی ہے جنہوں نے کہا تھا کہ دوسری جنگِ عظیم کے دوران عورتوں کو جنسی تسکین مہیا کرنے پر مجبور کرنا ایک فوجی ضرورت تھی۔
ہاشیموتو نے پچھلے ہفتے کہا تھا کہ عورتوں نے لڑائی سے پریشان حال فوجیوں کو صحیح رکھنے کے لیے “ضروری” کردار ادا کیا، جس نے چین اور شمالی کوریا کی جانب سے غصے اور امریکی تنقید کو دعوت دی۔
ویک اینڈ کے دوران کی جانیوالی دو رائے شماریوں سے عندیہ ملا کہ ہاشیموتو کے موقف سے بہت سے لوگ اتفاق نہیں کرتے، اور یہ کہ معمول کی غیر ملکی تنقید کے باوجود جاپانی عوام اب بھی اپنے جنگجویانہ ماضی کو قبول کرنے میں ناکام رہی ہے۔
ہاشمیوتو نے پیر کو سر نہ جھکاتے ہوئے رائے شماریوں پر جوابی وار کیا، اور ان کے طریقہ کار پر تنقید کی۔
انہوں نے ٹویٹ کیا، “مانیچی نے جس انداز میں رائے شماری منعقد کی وہ بے انصافی پر مبنی تھا”۔
مورچہ بند مئیر نے عورتوں کو جنسی غلامی پر مجبور کرنے، جو ان کے خیال میں غلط تھا، اور فوجیوں کو جنسی گرمی نکالنے کے لیے ایک راستے کی اجازت دینے، جو ان کے خیال میں ضروری تھا، کے مابین امتیاز کرنے کی کوشش کی ہے۔