دائت نے بچوں کے اغوا بارے معاہدے کی منظوری دے دی

ٹوکیو: امریکہ اور دوسرے مغربی ممالک کے دہائیوں پرانے دباؤ کے بعد دائت نے بدھ کو بچوں کے اغواء سے متعلق ایک بین الاقوامی معاہدے کی منظوری دے دی۔

جاپان جاپان بڑے صنعتی ممالک کے گروپ ایٹ کے رکن ممالک میں سے اکلوتا ملک ہے جس نے 1980 کے ہیگ کنونشن کی توثیق نہیں کی، جو ممالک پر شرط عائد کرتا ہے کہ کہ اغوا شدہ بچوں کو ان کے رہائشی ملک میں واپس بھیجا جائے جہاں وہ عمومی طور پر رہتے تھے۔

سینکڑوں  والدین، جن میں سے بیشتر امریکی، یورپی ہزاروں جاپانی بھی ہیں، اس وقت کسی چارے کے بغیر رہ جاتے ہیں جب ان کے سابق زوج بچوں کو جاپان لے جاتے ہیں۔

مغربی اقوام کی طرح جاپان مشترکہ تحویل کے حق کو تسلیم نہیں کرتا اور  عدالتیں عموماً حکم دیتی ہیں کہ طلاق یافتہ مقدمات کے بچے اپنی ماؤں کے ساتھ رہیں۔ فروری میں وزیرِ اعظم شینزو ایبے نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر باراک اوباما کے ساتھ بات چیت کے بعد اقدام اٹھانے کا وعدہ کیا تھا۔

ایوانِ بالا نے بدھ کو جاپان کی اس معاہدے میں شمولیت کے حق میں متفقہ طور پر ووٹ دیا، جبکہ قبل ازیں پچھلے ماہ زیادہ طاقتور ایوانِ زیریں اس کی منظوری دے چکا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.