ٹوکیو: جاپان نے جمعرات کو ایک جنوبی کوریائی اخبار پر ایک اداریے کی اشاعت پر “قابلِ شرم” رویے کا الزام لگایا جس میں رائے دی گئی تھی کہ ہیروشیما اور ناگاساکی پر ایٹمی حملے “خدائی قہر” تھے۔
پیر کو روزنامہ جون گانگ ایلبو کے کوریائی اور انگریزی نسخوں میں اداریے نے کہا کہ 1945 کو امریکی طیاروں کے گرائے گئے ایٹم بم، جنہوں نے مجموعی طور پر 200,000 سے زائد لوگوں کو ہلاک کر دیا، منصفانہ تھے۔
“خدا اکثر آدمیوں کے برے کاموں کی سزا دینے کے لیے انسان کا ہاتھ مستعار لیتا ہے،” اداریے میں کہا گیا، جس نے یونٹ 731 کی سرگرمی کو یاد کیا — ایک خفیہ جاپانی حیاتیاتی اور کیمیائی ہتھیاروں کا مرکز جس نے جنگ کے دوران انسانوں پر مہلک تجربات کیے تھے۔
دریں اثنا، سئیول میں جمعرات کو جاپانی سفارتخانے کے باہر مظاہرے کیے گئے، جن میں بیشتر سابق فوجیوں کے گروہ تھے جو ہاشیموتو کے دلائل پر غصے میں تھے کہ ویتنام کی جنگ میں خدمات سرانجام دینے والے جنوبی کوریائی فوجیوں نے بھی عورتوں سے بدسلوکی کی تھی۔