ٹوکیو: وزیرِ اعظم شینزو ایبے نے جمعہ، ایک دن بعد جب ٹوکیو کے حصص نے 2011 کی سونامی کی آفت کے بعد بدترین نقصان اٹھایا ہے، کو اپنی اقتصادی حکمتِ عملی کا دفاع کیا، اگرچہ مرکزی بینک کے سربراہ نے مالیاتی منڈیوں کے ساتھ بہتر پیغام رسانی کی ضرورت کو تسلیم کیا۔ تاہم انہوں (ایبے) نے کہا جاپان “استحکام پذیر حکومتی مالیات کو یقینی بنانے اور مارکیٹ کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے مضبوطی سے آگے بڑھے” گا۔
(دوسری طرف مرکزی بینک کے سربراہ) کورودا نے ٹوکیو میں ایک علاقائی کانفرنس کو بتایا، “ہم انتہائی لچکدار مارکیٹ آپریشنز اختیار کر رہے ہیں اور شرح سود کی طیران پذیری (تیزی سے کم زیادہ ہونے کی صلاحیت) کو جہاں تک ممکن ہو سکے دبانا چاہیئے،”، انہوں نے یہ ایک دن بعد کہا جب حکومت کے 10 سالہ بانڈز پر شرح سود نے ایک برس میں پہلی مرتبہ 1 فیصد کی حد توڑ دی۔
کورودا نے کہا، “مارکیٹوں کے ساتھ پیغام رسانی اور مکالمے کو مضبوط کیا جانا چاہیئے”۔
کورودا، ایبے اور دوسرے اہلکاروں نے کہا کہ وہ انتہائی زری نرمی کے محرکات، حکومتی اخراجات اور اصلاحات کے پروگرام “ایبے نامکس” پر قائم رہیں گے جس کا مقصد دو عشروں کی کساد بازاری سے بحالی ہے۔