اوساکا: دو عمر رسیدہ جنوبی کوریائی خواتین جنہیں جاپانی فوج کے زمانہ جنگ کے چکلوں میں کام کرنے پر مجبور کیا گیا، نے جمعہ کو اوساکا کے مئیر تورو ہاشیموتو کے ساتھ اپنی ملاقات اچانک منسوخ کر دی جب انہوں نے اپنے تبصرے واپس لینے سے انکار کیا جن میں زور دیا گیا تھا کہ چکلوں کا نظام اس وقت “ضروری” تھا۔
ہاشیموتو نے وطن اور بیرونِ ملک شدید تنقید کو دعوت دے دی تھی جب انہوں نے پچھلے ہفتے کہا کہ فوجی چکلوں کی ضرورت تھی، اور جاپان کو زمانہ جنگ کے طریقوں پر بے انصافی سے نشانہ بنایا جا رہا ہے جو دوسرے ممالک کی افواج میں بھی عام ہیں۔
“ناقابلِ بیان دل شکن حقیقت اور متاثرین کی تاریخ کو ان کی معذرت کی اداکاری اور میٹھی باتوں کے بدلے میں بیچا نہیں جا سکتا،” مذکورہ عورتوں نے ایک بیان میں کہا جو ‘جاپان کی فوجی جنسی غلامی کا نشانہ بننے والی عورتوں کی کوریائی کونسل’ نے فراہم کیا۔ ایسے جذبات انتہائی قدامت پسند جاپانیوں میں عام ہیں۔
تاہم ایبے نے خود کو ہاشیموتو کے خیالات سے دور رکھا ہے اور ان کی حکومت اس سے پہلے دئیے گئے اشاروں سے پیچھے ہٹ گئی ہے کہ وہ 1993 کی حکومت کے جاری کردہ سنگِ میل کی حیثیت رکھنے والے بیان پر نظر ثانی کر سکتی ہے جس میں عورتوں پر جبر کرنے میں فوجی شمولیت کا اعتراف کیا گیا تھا، اور ان سے معافی مانگی گئی تھی۔