اے این اے اتوار سے ڈریم لائنر کی پروازیں شروع کر ے گا

ٹوکیو: آل نیپون ائیر ویز (اے این اے) نے جمعرات کو کہا کہ وہ اس ویک اینڈ پر ڈریم لائنر کے فضائی بیڑے کو واپس خدمات پر لگا دے گا، جو مقررہ وقت سے کئی دن قبل ہے۔

اے این اے، جو بوئنگ کے اہم ترین 787 طیارے کا اکلوتا سب سے بڑا آپریٹر ہے، اعلی ٹیکنالوجی کے حامل ان طیاروں کو ہوکائیدو میں چیتوسے کے ہوائی اڈے سے ٹوکیو میں ہانیدا کے ہوائی اڈے تک کی دو مقامی پروازوں میں استعمال کرنا چاہتا ہے، جو یکم جون کے اصلی منصوبے سے قبل ہے۔

ڈریم لائنروں کو جنوری میں جاپانیوں کی ملکیت طیاروں کے دو مختلف واقعات کے بعد گراؤنڈ کر دیا گیا تھا، جب ان کے لیتھیم آئن بیٹری پیک حد سے زیادہ گرم ہو گئے، جس میں سے ایک کو اس وقت آگ لگ گئی جب وہ بوسٹن میں کھڑا تھا۔

پیر کو یونائیٹڈ ائیر لائنز نے بھی اپنے مرکز ہوسٹن، ٹیکساس سے شکاگو تک بوئنگ 787 ڈریم لائنر کی پرواز دوبارہ سے شروع کی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.