بھوت وزیرِ اعظم کو سرکاری رہائشگاہ سے باہر رہنے پر مجبور نہیں کر رہے، حکومت کا وضاحتی بیان

ٹوکیو: وزیرِ اعظم شینزو ایبے کی کابینہ نے جمعے کو باضابطہ طور پر مہینوں پرانی افواہوں کی تردید کی کہ وزیر اعظم سرکاری رہائشگاہ میں اس لیے منتقل نہیں ہوئے چونکہ خوف تھا کہ محل آسیب زدہ ہے۔

ایبے نے دسمبر میں عہدہ سنبھالا تھا اور ابھی تک وسطی ٹوکیو میں واقع 11 کمروں کے اینٹوں کے گھر میں منتقل نہیں ہوئے، جو مقامی میڈیا کے مطابق ان کے پیش روؤں کے مقابلے میں باہر رہنے کی لمبی ترین مدت ہے۔

کئی سابق وزرائے اعظم نے مذکورہ محل میں غیر معمولی واقعات کا تجربہ ہونے کی اطلاع دی ہے جو 1930 کی دہائی میں دو ناکام مگر خونی بغاوتوں کا مرکزی مقام رہا۔

“افواہیں موجود ہیں کہ سرکاری رہائشگاہ آسیب زدہ ہے۔ کیا وزیرِ اعظم ان افواہوں کی وجہ سے سرکاری رہائشگاہ میں منتقل ہونے سے انکار کر رہے ہیں؟،” یہ سوال اپوزیشن کے ایک قانون ساز نے ایبے کی کابینہ سے بذریعہ خط کیا تھا۔

ایبے کی کابینہ نے جمعہ کو ایک واضح تحریری بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا: “ہم آسیب نظر آنے کی کسی روایت یا واقعے سے آگاہ نہیں”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.