توکائی مورا کی تجربہ گاہ میں 4 محقق تابکاری کی زد میں آ گئے

ٹوکیو: اہلکاروں نے ہفتے کو بتایا، اس ہفتے ایٹمی طبیعیات کی ایک تجربہ گاہ میں چار محققین حادثاتی طور پر تابکاری کی زد میں آ گئے۔

جاپان کی ایٹمی توانائی ایجنسی (جے اے ای اے) نے کہا، یہ حادثہ جمعرات کو توکائی مورا، صوبہ ایباراکی میں پیش آیا، جو ٹوکیو سے 120 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔

بڑے پیمانے پر تابکاری کا کوئی اخراج نہیں ہوا اور کسی محقق کو طبی معائنے کی ضرورت نہیں پڑی۔

ایجنسی نے کہا، یہ چاروں محققین 1.6 ملی سیورٹس تابکاری کی زد میں آئے۔

اس نے کہا، جب کارکنوں نے تجربہ گاہ کے اندر تابکاری کا درجہ کم کرنے کے لیے پنکھے استعمال کیے تو تابکاری مرکز سے باہر ماحول میں خارج ہو گئی۔

جے اے ای اے کے مطابق، تجربہ گاہ سے باہر تابکاری کے غیر معمولی اخراج کا امکان نہیں تھا۔ (ایٹمی نگران ادارے) این آر اے کے ایک ترجمان نے کہا: “اس حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تفتیش کا آغاز کیا جائے گا اور انسدادی اقدامات پر غور کیا جائے گا”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.