اوساکا: اوساکا کے مئیر تورو ہاشیموتو نے جمعہ کو دوسری جنگِ عظیم کے دوران فوجی چکلوں میں زبردستی جھونکی جانے والی عورتوں سے معذرت کی جب ان کے تبصروں، کہ یہ ایک فوجی ضرورت تھی، نے غم و غصہ پیدا کر دیا تھا۔
ہاشیموتو نے دو سابق “تسکین بخش عورتوں” کے ساتھ اپنی طے شدہ ملاقات کے چند ہی گھنٹوں بعد معذرت جاری کی، تاہم معمر جنوبی کوریائی خواتین نے ٹوکیو اور سئیول کے مابین عرصہ دراز سے جاری سیاسی تنازع میں سیاسی آلہ کار بن جانے کے خوف سے ملاقات منسوخ کر دی تھی۔
80 کے پیٹے میں ان دونوں خواتین، کِم بوک ڈونگ اور کِل وون اوک، کے سپورٹروں نے کہا کہ بات چیت کے لیے کچھ نہیں ہو گا چونکہ ہاشیموتو نے اپنے تبصروں پر کوئی پشیمانی ظاہر نہیں کی۔
ہاشیموتو نے جمعہ کو جاپان کی ماضی کی معذرت کے ابہام اور اور تاریخی حقائق کو اس معاملے کو عرصہ دراز تک غیر حل شدہ رکھنے کا ذمہ دار قرار دیا، جو جاپان کے اپنے پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کو تکلیف پہنچا رہا ہے۔
جمعہ کو ہاشیموتو نے کہا ان کے اصلی کلمات کا غلط مطلب نکالا گیا۔