نیویارک: امریکی سینیٹر چارلس سکومر نے نگران اداروں پر زور دیا کہ جاپانی کمپنی سافٹ بینک کی جانب سے امریکہ میں نمبر 3 سیل فون کیرئیر کمپنی اسپرنٹ نیکسٹل کی مجوزہ خریداری کے معاہدے کا معائنہ کرتے ہوئے “انتہائی احتیاط کا مظاہرہ کریں”، اور کہا جاپانی کمپنی کی جانب سے چینی نیٹ ورکنگ آلات کا استعمال امریکی نیٹ ورکس کو جاسوسی اور ہیکنگ کے لیے کھول سکتا ہے۔
نیویارک سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹ نے جمعہ کو محکمہ خزانہ اور وفاقی مواصلاتی کمیشن کو خطوط ارسال کیے، دونوں ادارے جو سافٹ بینک کارپوریشن کی جانب سے 20 ارب ڈالر کے عوض اسپرنٹ نیکسٹل کارپوریشن کا 70 فیصد خریدنے کی پیشکش کا جائزہ لے رہے ہیں۔
(یاد رہے) سیٹلائٹ ٹی وی نشر کار ڈش نیٹ ورک کارپوریشن نے تمام تراسپرنٹ کو خریدنے کے لیے مقابلے پر 25 ارب ڈالر کی بولی دی ہے، اور سیکیورٹی کے معاملے کو اسپرنٹ کے حصص داران کے لیے ایک وجہ کے طور پر اٹھایا ہے کہ وہ اس کی بولی کو ترجیح دیں۔ (جواباً سافٹ بینک بھی چینی نیٹ ورکنگ آلات ختم کرنے اور بورڈ آف ڈائریکٹر کے ایک رکن کی نامزدگی کا اختیار امریکی حکومت کو دینے کی پیشکش کر چکا ہے۔)