تمام جاپانی شہریوں کو شناختی نمبر جاری ہوں گے

ٹوکیو: جنوری 2016 سے تمام جاپانی شہریوں کو 12 ہندسوں پر مشتمل شناختی نمبر جاری ہوں گے جب دائت نے جمعے کو ایک قانون پاس کیا۔ نام نہاد “میرا نمبر” نامی بل ٹیکس اور سوشل سیکیورٹی ادائیگیوں کے طریقہ ہائے کار کو آسان بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

فُوجی ٹی وی کے مطابق، بل پاس ہونے کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرِ معیشت و مالی پالیسی آکیرا آماری نے کہا ہر جاپانی شہری کو 2015 کے موسمِ خزاں تک اس کے شناختی نمبر سے مطلع کر دیا جائے گا اور یہ نظام یکم جنوری، 2016 سے نافذ العمل ہو جائے گا۔

بچوں کو پیدائش پر اور سکونتی رجسٹریاں رکھنے والی غیر جاپانی شہریوں کو بھی شناختی نمبر جاری کیے جائیں گے۔

یہ بل ایوانِ بالا میں 22 کے مقابلے میں 176 ووٹوں کی اکثریت کے ساتھ پاس کیا گیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.