ٹوکیو: ایک مارکیٹنگ تجزیاتی ٹول، جو فوجتسو کی جانب سے تیار کیا جا رہا ہے، ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے لوگوں کی حرکات و سکنات کو سمجھنے کی کوشش کرتا ہے۔ فوجتسو کے ترجمان کے مطابق، یہ نظام کائنکٹ (مائیکروسافٹ کی جانب سے تیار کردہ حرکات و سکنات کا پتا لگانے والا ایک آلہ) اور ایک کیمرہ استعمال کر کے پتا لگاتا ہے کہ لوگ کوئی مصنوعہ، چاہے وہ اس مصنوعہ میں پہلے ہی دلچسپی ہی کیوں نہ رکھتے ہوں، کیسے چنتے ہیں اور دوسری مصنوعات سے اس کا تقابل کیسے کرتے ہیں۔
ایسے عمومی نظاموں میں صرف یہ معلومات حاصل کی جاتی ہیں کہ کتنا مال فروخت ہو گیا ہے۔ تاہم یہ نظام صارفین کا برتاؤ دکھا کر مارکیٹنگ میں کرنے میں مدد کر سکتا ہے کہ کس وقت وہ ایک مصنوعہ خریدنے کا سوچ رہے تھے، لیکن انہوں نے خریداری کا عمل مکمل نہ کیا۔
فوجتسو کے ترجمان نے کہا، “مثال کے طور پر ہمارا خیال ہے کہ یہ نظام اس بات کا تجزیہ ممکن بنا دے گا کہ کسی شخص نے کس طرح دو مصنوعات کو دیکھا پرکھا، ان کے مابین (خریداری کے لیے) فیصلہ کرنے میں مشکل پائی، اور آخر کار ایک کو خریداری کے لیے چنا”۔