اے این اے نے ڈریم لائنر کی پروازیں دوبارہ شروع کر دیں

ٹوکیو: آل نیپون ائیر ویز (اے این اے)، جو بوئنگ کے اہم ترین 787 طیارے کو استعمال کرنے والی اکلوتی بڑی کمپنی ہے، نے اتوار کو اپنے ڈریم لائنر طیاروں کے بیڑے کو واپس خدمات پر لگا دیا، جو پچھلے چار ماہ سے بیٹری کے مسائل کی وجہ سے معطل تھیں۔

یہ اے این اے کی جانب سے ڈریم لائنر طیاروں کی پہلی تجارتی پروازیں تھیں جب جنوری میں جاپان کی ملکیت دو طیاروں میں لیتھیم آئن بیٹری کے حد سے زیادہ گرم ہونے کے دو الگ الگ واقعات کی وجہ سے پوری دنیا میں ڈریم لائنر طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا گیا تھا۔

اے این اے وطن اور بیرونِ ملک معمول کی پروازیں شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جس میں ٹوکیو اور بڑے شہروں جیسے بیجنگ، فرینکفرٹ، سان جوس اور تائپے سے ملانے والی خدمات شامل ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.