جاپانی دائیں بازوں والوں کا جنوبی کوریائی اخبار کے ایٹم بم والے اداریے کے خلاف مظاہرہ

ٹوکیو: جاپانی دائیں بازوں والوں کے ایک چھوٹے سے گروہ نے اتوار کو ایک جنوبی کوریائی اخبار کے خلاف مظاہرے اہتمام کیا جس نے کہا تھا کہ ہیروشیما اور ناگاساکی پر ایٹمی حملے “خدائی قہر” تھے۔

؂جاپان کے “ابھرتے سورج والے” جھنڈے اٹھائے قریباً 40 مظاہرین ایک عمارت کے باہر جمع ہوئے جہاں روزنامہ جونگ گانگ ایلبو کا ٹوکیو بیورو واقع ہے۔

مذکورہ اداریے میں کہا گیا تھا کہ جرمنی کے شہر ڈریسڈن پر کارپٹ بمباری اور ناگاساکی و ہیروشیما پر ایٹمی حملے “خدائی قہر اور انسانی ردعمل” تھے۔

اسی دن قبل ازیں قریباً 100 دائیں بازو والوں نے ملک میں غیر ملکی مجرموں کے خلاف ٹوکیو میں ایک الگ ریلی کا اہتمام کیا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.