سائیتاما: پولیس نے منگل کو کہا، ایک آدمی نے ہنگامی خدمات (کے کارکنوں) کے سامنے خود کشی کر لی جبکہ اس کی گرل فرینڈ ان کے اپارٹمنٹ میں مردہ پڑی ہوئی تھی۔
این ٹی وی کے مطابق، ہنگامی خدمات والوں کو پیر کو رات 3 بجے وارابی، صوبہ سائیتاما میں نویں منزل کے اپارٹمنٹ پر بلایا گیا جب پڑوسیوں نے گیس کی بو سونگھنے کی اطلاع دی۔ پولیس نے بعد میں کہا، عورت کی گردن پر پائے جانے والے نشانات گلہ دبا کر مارنے کے نشانات سے ملتے جلتے تھے۔
ہنگامی خدمات والوں نے ایک گشتی کوکنگ اسٹوو کا پتا لگایا جس میں سے لیونگ روم میں گیس خارج ہو رہی تھی۔ پھر انہوں نے بالکونی میں نظر دوڑائی جہاں انہوں نے مذکورہ عورت کے بوائے فرینڈ کو دیکھا، ایک 44 سالہ جاپانی، جو بالکونی کے باہر جنگلے سے لٹکا ہوا تھا۔ جیسے ہی فائر فائٹر قریب پہنچے اس شخص نے ہاتھ چھوڑ دیا اور پانچ منزلیں نیچے گر کر چوتھی منزل کی چھت پر جا پڑا۔ اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں بعد میں اس کی موت کا اعلان کر دیا گیا۔
پولیس کا خیال ہے کہ اس شخص نے خودکشی کرنے سے قبل اپنی گرل فرینڈ کی جان لی۔