اوساکا کے اپارٹمنٹ میں ماں، بچی بظاہر بھوک سے مر گئے

اوساکا: پولیس نے منگل کو کہا، ایک 28 سالہ عورت اور اس کی 3 سالہ بچی کو اوساکا کے اپارٹمنٹ میں پایا گیا جب وہ بظاہر بھوک کی وجہ سے مر گئی تھیں۔

یہ عورت، جس کا نام میچیو اینوئے بتایا گیا ہے، اور اس کی بیٹی روئی 27 مئی کو کیتا وارڈ کے اپارٹمنٹ میں پائی گئیں۔ فُوجی ٹی وی نے اطلاع دی کہ دونوں لاشوں کے ساتھ ایک رقعہ موجود تھا، جس کے بارے خیال ہے کہ عورت نے لکھا، جس میں لکھا تھا، “میں اسے زیادہ مقوی کھانا دینا چاہتی تھی”۔

تفتیش کاروں کے مطابق، اپارٹمنٹ میں کوئی ریفریجریٹر نہیں تھا اور گھر میں اکلوتی کھانا محفوظ کرنے والی چیز نمک تھی۔ پوسٹ مارٹم سے انکشاف ہوا کہ یہ دونوں اس برس فروری کے اریب قریب فوت ہوئیں۔

پولیس کے حوالے سے بتایا گیا کہ یہ عورت اپنے سے خاوند الگ رہ رہی تھی جو پچھلے سال سے اس سے بدسلوکی کر رہا تھا۔  ایک واقف کار نے فُوجی ٹی وی کو بتایا، اس عورت نے اپنے خاوند یا اپنے خاندان والوں اپنی رہائشگاہ کے بارے میں اس خوف سے نہیں بتایا تھا کہ وہ اسے ڈھونڈ لے گا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.