ہنڈا نے جاپان میں چلنے میں معاون آلہ لیز پر دینا شروع کر دیا

ٹوکیو: ہنڈا موٹر کمپنی نے چلنے میں معاون آلے کے 100 تک یونٹ جاپان میں ایسے ہسپتالوں کو دینا شروع کر دئیے ہیں جو چلنے کے معاملات میں بحالی کی تربیت/ فزیکل تھراپی مہیا کرتے ہیں، تاکہ اس آلے کے استعمال اور عملی فوائد کی تصدیق کی نگرانی کی جا سکے۔

ہنڈا کے انسان نما روبوٹ آسیمو کی طرح چلنے میں معاون آلہ بھی متعاون کنٹرول کی ٹیکنالوجی اختیار کرتا ہے جو ہنڈا کی جانب سے انسانی چلت پھرت کی مجموعی تحقیق کے بعد تیار کی گئی۔

اس آلے کا جامع ڈیزائن اور 2.6 کلوگرام سے کم مجموعی وزن پتلی موٹروں اور کنٹرول کرنے والے نظام، جو ہنڈا نے الگ سے تیار کیا تھا،  اپنا کر حاصل کیا گیا، اور اس کے علاوہ یہ سادہ ڈیزائن آلے کو بیلٹ کے ذریعے پہننے کی صلاحیت عطاء کرتا ہے۔

چلنے میں معاون آلے کی تحقیق و ترقی کے ابتدائی مراحل سے ہی ہنڈا طبی کارپوریشنوں، کاروباروں اور تحقیقی اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

ابھی تک ہنڈا نے سات ہسپتالوں میں چلنے میں معاون آلے کے ذریعے بحالی کی تربیت/ فزیکل تھراپی میں مشترکہ تحقیق سر انجام دی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.