ہاشیموتو نے امریکہ کا دورہ منسوخ کر دیا

اوساکا: اوساکا کے مئیر تورو ہاشیموتو نے منگل کو کہا کہ انہوں نے امریکہ کا دورہ منسوخ کر دیا ہے جب انہوں نے یہ کہہ کر کہ “تسکین بخش عورتوں” نے زمانہ جنگ میں “ضروری” کردار ادا کیا، اشتعال پیدا کر دیا تھا۔

ہاشیموتو، جو قومی جماعت جاپان ریسٹوریشن پارٹی کے شریک سربراہ ہیں، کو 10 جون سے سان فرانسسکو اور نیو یارک کا دورہ کرنا تھا اور وہاں مقامی سیاستدانوں اور کاروباریوں سے ملاقات کرنا تھی۔

تاہم منگل کو انہوں نے کہا کہ دورہ ختم ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا، “موجودہ حالات کے تحت امریکہ کا سفر کرنا کوئی فائدہ نہیں لائے گا اور مقامی لوگوں کے لیے مسائل پیدا کرے گا”۔

ہاشیموتو نے وطن اور بیرونِ ملک اس وقت غم و غصہ پیدا کر دیا تھا جب انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ جنگی تناؤ کا شکار فوجیوں کو قریباً 200,000 (دو لاکھ) کی تعداد میں جنسی غلاموں کو ضرورت تھی جو کوریا، چین، فلپائن اور دوسری جگہوں سے تعلق رکھتی تھیں اور جنہیں دوسری جنگِ عظیم کے دوران جاپانی چکلوں میں زبردستی دھکیلا گیا۔ تاہم انہوں نے پھر بھی اصرار کیا کہ جاپان کے زمانہ جنگ کے فوجی عورتوں سے ظلم و ستم کے حوالے سے کوئی انوکھے نہیں تھے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.