اوساکا: ایک 50 سالہ شخص کو اپنی بیوی کے قتل کے الزام میں بدھ کی ابتدائی ساعتوں میں حراست میں لیا گیا جسے آخری مرتبہ مئی کے وسط میں دیکھا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق، کاؤرو ناگائیکی 20 مئی کو ہیگاشی اوساکا پر کام کے لیے حاضر نہ ہوئی۔ اس کے خاوند نے 21 مئی کو دفتر کال کی اور کہا، “وہ اپنی ملازمت چھوڑ رہی ہے”۔
24 مئی کو ناگائیکی کے کام کے ساتھیوں میں سے ایک نے پولیس سے رابطہ کیا جس نے مذکورہ عورت کے گھر کا دورہ کیا۔ اس کے بعد ناگائیکی کا خاوند لاپتہ ہو گیا۔
اس کے اپارٹمنٹ کے باہر نگرانی کے ویڈیو کیمرے کی فوٹیج سے پتا چلا کہ 18 مئی کو صبح صبح ناگائیکی کا خاوند ایک بڑے بیگ کو اٹھا کر باہر لا رہا ہے۔
پولیس نے بدھ کو کہا کہ ناگائیکی (خاوند) کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ میوشی، صوبہ توکوشیما میں ایک پبلک فون سے کال کر رہا تھا۔
اس کے پولیس کے دئیے گئے بیان کے مطابق، وہ اپنی بیوی سے ناراض تھا چونکہ وہ بہت زیادہ تسلط رکھتی تھی تاہم اس کا اسے مارنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔