فوکوشیما: آدمیوں کا ایک گروہ، جو آئزومیساتو، صوبہ فوکوشیما کے پہاڑی جنگل میں ایک لاپتہ شخص کی تلاش کر رہا تھا، پر منگل کو ایک ریچھ نے حملہ کیا۔
پولیس کے مطابق، یہ پارٹی ایک 78 سالہ شخص کی تلاش میں جنگل میں گئی تھی جو پیر کو علاقے میں کھانے کے قابل جنگلی پودوں کی تلاش میں جانے کے بعد سے لاپتہ تھا۔ یہ گروہ دو پولیس افسران، ٹاؤن ہال کے ایک ملازم اور مذکورہ شخص کے بیٹے پر مشتمل تھا۔
ٹی وی آساہی نے اطلاع دی کہ چاروں اشخاص پر ایک ریچھ نے حملہ کیا جو دوپہر 2 بجے کے قریب ایک جھنڈ سے اچانک باہر آ گیا تھا اور اس نے چاروں کو زخمی کر ڈالا۔ لاپتہ شخص کے بیٹے اور ٹاؤن ہال کے ملازم کو سر میں شدید زخم آئے جبکہ پولیس افسران کو ان کے بازو اور کندھوں پر معمولی زخم آئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاپتہ شخص کی باقیات جنگل میں پائی گئیں۔ اغلب خیال یہ ہے کہ اس پر اسی انداز میں حملہ ہوا تھا جیسے تلاش پارٹی پر ہوا۔