سافٹ بینک-سپرنٹ کے انضمام کو امریکی سیکیورٹی کی ہری جھنڈی

واشنگٹن: اطلاعات کے مطابق، سافٹ بینک اور سپرنٹ نیکسٹل امریکی حکومت کے ساتھ ایک معاہدے پر پہنچ گئے ہیں جس کا مقصد جاپانی فرم کی جانب سے 20 ارب ڈالر کے عوض قبضہ لینے کے جزو کے طور پر قومی سلامتی کا تحفظ ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل نے معاملے سے باخبر نامعلوم لوگوں کا حوالہ دیتے ہوئے آنلائن سائٹ پر اطلاع دی، اس معاہدے کو اصولی طور پر “اغلباً آنے والے دنوں میں حتمی شکل دی جائے گی، جو جاپانی ٹیلی کام کمپنی کی جانب سے امریکہ کے تیسرے بڑے وائرلیس کیرئیر کی مجوزہ خریداری کو لاحق نگران اداروں سے متعلق سب سے بڑی رکاوٹ دور کر دے گا”۔

نامعلوم افراد کے حوالے سے خبروں نے بتایا، “اس معاہدے کے تحت نئے اسپرنٹ میں چار رکنی قومی سلامتی کمیٹی ہو گی، جس میں ایک سلامتی ڈائریکٹر بھی شامل ہو گا جو وائرلیس کیرئیر کے بورڈ (آف ڈائریکٹرز) میں بیٹھے گا”۔

ایک شخص نے ڈبلیو ایس جے کو بتایا، “کمیٹی کے اراکین کی منظوری حکومت کی جانب سے دی جائے گی”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.