فضائیہ نے اوکی ناوا میں ایف 15 طیارے معائنے کے لیے گراؤنڈ کر دئیے

ٹوکیو: امریکی فضائیہ نے بدھ کو حفاظتی معائنے کے لیے اوکی ناوا میں اپنے ایف 15 طیارے گراؤنڈ کر دئیے جب بحر الکاہل پر حادثہ پیش آیا جس میں پائلٹ طیارے سے خارج (ایجکٹ) ہو گیا تھا۔

فوج نے اعلان کیا، اوکی ناوا کے کادینا فضائی مستقر پر تعینات 18 ویں ونگ کے تمام ایف 15 طیارے ایک روزہ بندش کے دوران معائنوں سے گزریں گے تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ بحفاظت اڑتے ہیں۔

ایک ایف 15 طیارے میں منگل کو پرواز کے دوران مسئلہ پیدا ہو گیا تھا جس نے پائلٹ کو خارج ہونے پر مجبور کر دیا۔ یہ طیارہ سمندر میں غرق ہو گیا لیکن پائلٹ کو جاپانی فوج کے ایک ہیلی کاپٹر نے بچا لیا اور اسے فوجی ہسپتال لے جایا گیا، جہاں اسے مستحکم حالت میں بتایا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ عبوری حفاظتی تفتیشی بورڈ اس واقعے کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے حقائق اکٹھے کرنا شروع کرے گا۔

اوکی ناوا میں امریکی فوجیوں کے حوالے سے ہونے والے واقعات بطور خاص حساس ہوتے ہیں چونکہ بہت سے اوکی ناوا والے وہاں امریکی فوجی موجودگی کی مخالفت کرتے ہیں اور اسے قابلِ ذکر حد تک کم کرنا چاہتے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.