قانون سازوں کا ٹی پی پی تجارتی معاہدے میں کرنسی بھی شامل کرنے کے لیے اوباما پر دباؤ

واشنگٹن: قریباً 200 امریکی قانون سازوں نے ایک خط پر دستخط کیے ہیں جس میں صدر باراک اوباما پر زور دیا گیا ہے کہ وہ جاپان اور ایشیا پیسفک خطے کے 10 دیگر ممالک کے ساتھ مجوزہ تجارتی معاہدے میں کرنسی میں مداخلت کے خلاف نئے قوانین بھی شامل کروائیں۔

رائٹرز کی جانب سے جمعرات کو حاصل کردہ نقل کے مطابق، خط میں کہا گیا، “جیسا کہ امریکہ ٹرانس پیسفک پارٹنرشپ پر مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں، یہ لازمی ہے کہ مذکورہ معاہدہ کرنسی میں مداخلت کو بھی موضوع بنائے”۔

کانگریس کے ایک معاون کے مطابق، قانون ساز قریباً 200 دستخطوں والا یہ خط اگلے ہفتے اوباما کو بھیجنے کا اردہ رکھتے ہیں۔

امریکہ نے پچھلے آزاد تجارتی معاہدوں میں ابھی تک کرنسی میں مداخلت کے قوانین شامل کرنے کے لیے دباؤ نہیں ڈالا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.