سنگاپور: جاپان عالمی طور پر ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے کے لیے اپنی معیشت اور فوج کو مضبوط کر رہا ہے؛ یہ بات وزیرِ خارجہ نے ہفتے کو کہی، جس کا مقصد پڑوسی ممالک کے شکوک کو ختم کرنا تھا جو پچھلی صدی میں اس کے حملوں اور قبضوں سے زخم زخم ہیں۔
اونودیرا نے سنگاپور میں ایک سالانہ علاقائی سلامتی فورم شانگریلا ڈائیلاگ کے موقع پر کہا، “ایک مضبوط جاپان علاقائی سلامتی کے شعبے میں ذمہ دارانہ کردار ادا کرے گا اور مضبوط قیادت کا مظاہرہ کرے گا جیسا کہ بین الاقوامی برادری توقع کرتی ہے”۔
“کچھ کہتے ہیں کہ جاپان ان اقدامات کی وجہ سے دائیں جانب جھکاؤ رکھتا ہے۔ مزید برآں ہم کبھی کبھی تنقید بھی سنتے ہیں کہ جاپان عدم تشدد کے حامی ملک کے طور پر اپنی شناخت کو ترک کر رہا ہے اور موجودہ عالمی آرڈر کو چیلنج کرنے کی کوشش کر رہا ہے،” اونودیرا نے کہا۔
اونودیرا کے مطابق،”وقت کے ساتھ ساتھ مشکل تر ہوتے سلامتی کے ماحول کے تناظر میں جاپانی حکومت اب موجودہ علاقائی دفاعی پروگرام کی رہنما ہدایات پر نظر ثانی کا عمل سر انجام دے رہی ہے، جو ہم 2013 کے آخر تک مکمل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں”