اوساکا: اوساکا کے مئیر تورو ہاشیموتو، جنہوں نے “تسکین بخش” عورتوں پر اظہارِ خیال کر کے طوفان کھڑا کر دیا تھا، مقامی سیاستدانوں کی جانب سے جمعرات کی رات جمع کروائی گئی تحریکِ مذمت سے بچ گئے۔
شہری اہلکاروں نے کہا، کونسل اراکین نے ہاشیموتو کے خلاف تحریک مسترد کر دی، جو قوم پرست جاپان ریسٹوریشن پارٹی کے شریک سربراہ بھی ہیں۔
یہ غیر لازم تحریک قبل ازیں منظور ہو جانے کی توقع تھی۔ تاہم نیو کومیتو پارٹی، جو کونسل میں طاقت کے توازن پر قابض ہے، اپنے پرانے موقف سے پیچھے ہٹ گئی اور اس کے خلاف ووٹ دیا۔