آئی ایم ایف کی جانب سے جاپان کی ‘ایبے نامکس’ کی حمایت تاہم خطرات سے انتباہ

ٹوکیو: عالمی مالیاتی فنڈ نے جمعہ کو جاپان کی معیشت کو تیز کرنے کی کوششوں کو محتاط انداز میں ہری جھنڈی دکھائی، تاہم خبردار کیا کہ اگر ٹوکیو نے اپنے جحیم قرضے کو کم نہ کیا تو “زوال کے قابلِ ذکر خدشات” موجود ہیں۔

واشنگٹن سے تعلق رکھنے والے آئی ایم ایف، جو رواں برس دنیا کی تیسری بڑی معیشت میں 1.6 فیصد بڑھوتری کی توقع رکھتا ہے، نے کہا وزیرِ اعظم شینزو ایبے اور ان کی بینک آف جاپان کی چنی ہوئی ٹیم قیمتوں میں گراوٹ کے کئی برسوں کو الٹانے کے لیے اپنی کوششوں، جنہیں ‘ایبے نامکس’ کہا جاتا ہے، کے سلسلے میں صحیح راستے پر ہے۔

“نیا پالیسی فریم ورک عشروں پرانی تفریطِ زر اور سست بڑھوتری کو ختم کرنے، اور سرکاری قرضے کے عروج کو الٹانے کے لیے ایک منفرد موقع فراہم کرتا ہے۔”

“جب تک زری نرمی مقامی اہداف کے حصول میں مصروف رہتی ہے اور اس کے ہمراہ جامع مالیاتی اور ساختی اصلاحات رہتی ہیں، تب تک ہمیں ین کے موجودہ (درجے) میں کوئی مسئلہ نظر نہیں آتا۔”

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.