سنگاپور: ایک اعلی جنرل نے اتوار کو کہا، چینی بحری جنگی جہاز ان پانیوں میں گشت جاری رکھیں گے جن پر بیجنگ علاقائی دعویٰ کرتا ہے، جیسا کہ جنوبی بحر چین اور جاپان کے زیرِ کنٹرول جزائر پر پڑوسی ممالک کے مابین سلگتے جھگڑے جاری ہیں۔
لیفٹننٹ جنرل کی جیانگوؤ، جو پیپلز لبریشن آرمی کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف ہیں، نے جائز کہہ کر ان گشتوں کا دفاع کیا اور کہا ان علاقوں پر انکے ملک کے دعوا ہائے خودمختاری پر تنازع نہیں کیا جا سکتا۔
کی ایک مندوب کی جانب سے سوال کا جواب دے رہے تھے جب انہوں نے خطاب کیا جس میں انہوں نے پڑوسی ممالک کو یقین دلانے کی کوشش کی کہ چین کے کوئی تسلط پسندانہ عزائم نہیں ہیں۔
تاہم ایک مندوب نے سوال کیا کہ علاقے میں چین کے پر امن ارادوں پر شبہات میں بظاہر اضافہ ہو رہا ہے چونکہ یہ بیان ان پانیوں، جہاں دوسرے ممالک نے بھی اپنے دعوے کر رکھے ہیں، میں بحری گشتی جہاز بھیجنے کے اقدامات سے لگاّ نہیں کھاتا۔
چین جنوبی بحر چین میں برونائی، ملائیشیا، فلپائن اور ویتنام کے ساتھ علاقائی تنازع میں الجھا ہوا ہے۔ (جاپانی کے ساتھ جاری تنازع مشرقی بحر چین میں واقع ہے۔)