ٹوکیو: مائیکروسافٹ جاپان 7 جون کو اپنا ونڈوز 8 پرو بلٹ ان ٹیبلٹ پی سی جاری کرے گا۔
یہ دوسرے ممالک میں پہلے ہی بیچا جا رہا تھا۔ تاہم ،سرفیس پرو کے جاپانی منڈی میں اجرا میں آفس ہوم اور بزنس 2013 معیاری طور پر شامل ہوں گے اور اس کے دو ماڈل (128 جی بی اور 256 جی بی) بھی دستیاب ہوں گے۔ دوسرے ممالک میں بھی دو ماڈل بیچے جا رہے ہیں تاہم وہ 64 جی بی اور 128 جی بی والے ماڈل ہیں۔
باڈی کے لیے میگنیشیم کا بھرت استعمال کیا گیا ہے، جو اسے مضبوط، موٹا اور چکنا بنا دیتا ہے۔ کلیئر ٹائپ فُل ایچ ڈی ڈسپلے (1080 پکسل ریزولوشن) اور کور آئی 5 سی پی یو بھی بلٹ ان ہیں۔
128 جی بی ماڈل = 99,800 ین
256 جی بی ماڈل = 119,800 ین