ٹوکیو: ایک جاپانی نشر کار نے خبر دی کہ جاپان ائیر لائن کے بوئنگ 787 کی تبدیل شدہ بیٹری کے حساسیے میں مسئلے کی نشاندہی ہوئی تھی۔ بوئنگ کے جیٹ چار مہینے تک گراؤنڈ رہے ہیں جب تک ان کی حفاظت کی یقین دہانی نہیں ہو گئی۔
این ایچ کے ٹی وی نے کہا کہ مسئلہ اتوار کو ایک حساسیے میں ظاہر ہوا جو طیارے میں استعمال ہونے والی لیتھیم آئن بیٹریوں کے ترمیم شدہ نسخوں میں حد سے زیادہ گرم ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔ حد سے زیادہ گرمی کو پھیلنے سے روکنے کے لیے بیٹریوں کو کیس میں بند کیا گیا تھا۔
خبر نے بتایا کہ حساسیے کے مسئلے سے حفاظتی خدشہ پیدا نہیں ہوا۔
جے اے ایل کے دفاتر ویک اینڈ کے دوران بند تھے، اور اہلکار فوری طور تبصرے کے لیے دستیاب نہ تھے۔
ڈریم لائنر کی بیٹریاں طیاروں پر حد سے زیادہ گرم ہو گئی تھیں جو جاپان میں پرواز کر رہے تھے جبکہ ایک بوسٹن کے ہوائی اڈے پر کھڑا تھا۔ ان جیٹ طیاروں نے پچھلے ماہ جے اے ایل اور آل نیپون ائیر ویز کی جانب سے پروازوں کا دوبارہ آغاز کیا تھا۔