آتش زنی سے قتل کے کیس میں دو ہلاک، ایک زخمی

فوکوؤکا: پولیس نے کہا، ہفتے کو چیکوجو، صوبہ فوکوؤکا میں ایک عورت ہلاک اور اس کا خاوند زخمی ہو گئے جن پر ایک شخص نے چاقو سے حملہ کیا اور ان کا گھر جلا دیا۔

ٹی بی ایس نے پیر کو اطلاع دی، آتش زنی سے بچنے والے 65 سالہ توشیو یاماموتو کو اس کی بائیں کلائی اور گردن پر گہرے زخموں کی بناء پر ہسپتال لے جایا گیا۔ ایک عینی شاہد نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اس کی کلائی پر لگے کٹ اتنے گہرے تھے کہ اس کا ہاتھ تقریباً کٹا ہوا تھا۔ پولیس نے کہا، جب اسے ہسپتال لے جایا جا رہا تھا تو یاماموتو نے اطلاع کے مطابق ہنگامی خدمات کے کارکنوں کو بتایا کہ وہ اور اس کی بیوی پر ان کے گھر میں ایک شخص نے حملہ کیا۔

پولیس نے کہا، انہوں نے مکان کی جلی ہوئی باقیات میں سے یاماموتو کی 64 سالہ بیوی تومیکو کی لاش بازیاب کروائی، جو حلق کٹنے کی وجہ سے ہلاک ہوئی تھی۔ پولیس نے ایک آدمی کی باقیات بھی بازیاب کرائی ہیں، جس کے بارے خیال ہے کہ وہ حملہ آور تھا، جو آگ میں جل کر ہلاک ہو گیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.