این ایچ کے ورلڈ ریڈیو جاپان اینڈرائیڈ موبائل آلات پر دستیاب

ٹوکیو: پورے کرہ ارض پر موجود سامعین اب اپنے اینڈرائیڈ آلے پر این ایچ کے ورلڈ ریڈیو جاپان ٹیون کر سکتے ہیں۔ این ایچ کے نے اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ کمپیوٹروں کے لیے ایک نئی ایپلی کیشن تیار کی ہے جو اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم پر چلتی ہے، جب کہ آئی فون کے لیے بھی ایپ دستیاب ہے جو پچھلے برس جاری کی گئی تھی۔

یہ ایپ خبروں کی براہِ راست اسٹریمنگ اور آن ڈیمانڈ نشریات کی سہولت دیتی ہے جو عربی، بنگالی، برمی، چینی، انگریزی، فرانسیسی، ہندی، انڈونیشی، کوریائی، فارسی، پرتگالی، روسی، اسپینی، سواحلی، تھائی، اردو اور ویتنامی زبانوں میں دستیاب ہیں۔ یہ ایپ ہر نشر شدہ خبر کا متن بھی 11 زبانوں میں فراہم کرتی ہے جو یہ ہیں: عربی، چینی، انگریزی، فرانسیسی، انڈونیشی، کوریائی، پرتگالی، روسی اور اسپینی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.