8 سالہ بچہ 9 ویں منزل کی بالکونی سے گر کر مر گیا

ایباراکی: ایک 8 سالہ بچہ پیر کو اوشیکو، صوبہ ایباراکی، جہاں وہ اپنے والدین کے ساتھ رہتا تھا، میں 9 ویں منزل کے اپارٹمنٹ سے گر کر ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق، یہ واقعہ صبح 5:25 کے قریب رونما ہوا۔ این ٹی وی نے اطلاع دی کہ لڑکا اپنے والدین اور بڑی بہن کے ہمراہ رہتا تھا۔ پولیس نے کہا کہ مان، جو اسی وقت اٹھی تھی جس وقت لڑکا اٹھا، نے اسے بالکونی پر جاتے دیکھا۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ اس نے چند سیکنڈ کے لیے ہی اپنے بچے سے نظریں ہٹائی تھیں جس کے دوران بظاہر وہ 1.2 میٹر اونچی شیشے کی ریلنگ پر چڑھ گیا اور گر پڑا۔

پولیس نے کہا، لڑکے کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی موت کا اعلان کر دیا گیا، اور مزید اضافہ کیا کہ انہوں نے ابھی تعین نہیں کیا کہ بالکونی میں کیا ہوا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.