افریقہ، جاپان کا ترقی میں نجی شعبے کے کردار کی اہمیت کا اظہار

یوکوہاما: بین الاقوامی رہنماؤں نے پیر کو ٹوکیو میں جاپان کی میزبانی میں منعقدہ تین روزہ اجلاس کے آخری دن کہا، نجی شعبے کے پاس افریقی ترقی میں ادا کرنے کے لیے انتہائی اہم کردار ہے۔

ٹوکیو کی بین الاقوامی کانفرنس برائے افریقی ترقی (ٹی کید) کئی نشستوں کے بعد ختم ہوئی جن میں طرزِ حکومت اور سلامتی پر توجہ دی گئی جبکہ اس میں جاپان کی جانب سے 1.4 ٹریلین ین (14 ارب ڈالر) کی امداد کا وعدہ بھی شامل تھا۔

یہ نقدی، جس کا نصف حصہ اشد ضروری انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر خرچ کیا جائے گا، 3.2 ٹریلین ین کا حصہ ہے جو جاپان کے سرکاری و نجی شعبے اگلے پانچ برس میں افریقہ میں سرمایہ کاری کی شکل میں خرچ کریں گے۔

رہنماؤں کے اتفاق ِرائے سے ایک بیان میں کہا گیا، “اس بات کی توثیق کرتے ہوئے کہ نجی شعبی بڑھوتری کا اہم ترین انجن ہے، ہم نجی شعبے کو معاونت و مضبوطی فراہم کریں گے، زیادہ نجی سرمایہ کاری کو فروغ دیں گے اور سرمایہ کاری کے ماحول و قانونی و ریگولیٹری فریم ورکس کو بہتر بنائیں گے”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.