ایبے کی جانب سے اصلاحات کی خاکہ کشی؛ آمدن 3 فیصد بڑھانے کا عہد

ٹوکیو: وزیرِ اعظم شینزو ایبے نے بدھ کو جاپان کی علیل معیشت کو پھر سے پرشباب بنانے کے لیے وسیع تر خاکے کا اعلان کیا، جس میں مزید عورتوں کو افرادی قوت میں لانے، صنعتی ایجادات کو فروغ دینے اور روپیہ ڈکارے بیٹھی کارپوریشنوں کو مزید سرمایہ کاری پر لبھانے کے لیے اصطلاحات کی بات شامل ہے۔

ایبے نے اپنی تقریر میں جن حکمتِ عملیوں کا خاکہ کھینچا وہ ان کے “ایبے نامکس” پلیٹ فارم کا سب سے اہم اور تیسرا حصہ بناتی ہیں، جس نے ابھی تک ان کی ترکش کے “دو تیروں” یعنی زری پالیسی کو نرم کرنے اور سرکاری اخراجات میں اضافے پر توجہ مرکوز کی ہے۔ انہوں نے طویل مدت کے اعتبار سے جاپان میں ساختی اصلاحات کا وعدہ کیا ہے جیسا کہ جاپان کی آبادی عمر رسیدہ ہو رہی ہے اور گھٹ رہی ہے۔ ایبے اتفاق کرتے ہیں کہ جاپان کو تفریطِ زر کی بدمزگی سے آزاد کروانے کے لیے اصلاحات کی ضرورت ہے جس نے 20 برس قبل معیشت کا بلبلہ پھٹ جانے کے بعد سے بڑھوتری کو روکا ہوا ہے۔

ایبے سیاسی طور پر مشکل اصلاحات کو آگے بڑھانے کے چیلنج کو بھی تسلیم کرتے ہیں جہاں دوسرے بہت سے ناکام ہو چکے ہیں۔

عالمی بینک کے ایک مینجنگ ڈائریکٹر نے ٹوکیو میں ایک حالیہ پریس کانفرنس کو بتایا، “ساختی اصلاحات پہلے دو تیروں جتنی ہی اہم ہیں”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.