آکیتا: پولیس بدھ کو آکیتا شہر کے ایک اسکول کا گشت کرتی رہی جب اس کے طلباء اور اساتذہ کے خلاف یوٹیوب پر موت کی دھمکی شائع کر دی گئی تھی۔
فُوجی ٹی وی کے مطابق، منگل کی سہ پہر یوٹیوب پر دکھائی جانے والی ویڈیو میں ایزومو جونیئر ہائی اسکول کے طلباء اور اساتذہ کو دھمکی دی گئی تھی۔ 66 سیکنڈ طویل ویڈیو میں اسکول کے چار بچوں کی تصاویر شامل تھیں، اس کے ساتھ ساتھ سب ٹائٹل (مکالمے دکھانے والی عبارت) بھی تھی “میں اس ماہ کے آخر تک انہیں شاید انہیں قتل کر دوں”۔
صبح کو جب طلباء اسکول پہنچے تو پولیس وہاں پوری قوت کے ساتھ موجود تھی۔ انہوں نے اسکول کی عمارات کا معائنہ بھی کیا۔ کلاسیں حسب معمول منعقد ہوئیں، تاہم کوئی مسئلہ پیش نہ آیا۔
یہ اپریل سے ایزومی جونیئر ہائی اسکول کو دی جانے والی چوتھی یوٹیوب دھمکی تھی۔