ٹوکیو: ٹوکیو الیکٹرک پاور کو (ٹیپکو) نے منگل کو کہا کہ اس نے اپنے کھنڈر شدہ فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر میں بہہ کر جانے والی زمینی پانی میں تابکار سیزیم کا سراغ لگایا ہے، جبکہ اس نے پچھلے نتیجے کو الٹا دیا جس میں کہا گیا تھا کہ کسی قسم کی آلودگی کی مقدار نہ ہونے کے برابر ہے۔
یہ اعلان ٹیپکو کی جانب سے ابتدائی طور پر کسی مسئلے کو کم کرکے بیان کرنے کی عادت ایک اور مثال ہے، جہاں اسے اپنے خراب طریقوں کی وجہ سے نتائج پر نظرِ ثانی کرنا پڑی۔
یہ مقامی حکام اور ماہی گیروں کو یقین دلانے کی کوشش کرتی رہی ہے کہ زمینی پانی میں آلودگی کی مقدار نا ہونے کے برابر ہے اور یہ سمندر میں تلفی کے لیے مناسب حد تک محفوظ ہے۔
ٹیپکو نے 30 مئی کو ماہی گیروں کو بتایا تھا کہ زمینی پانی میں موجود تابکار سیزیم کی مقدار اس درجے پر ہے جس کا سراغ نہیں لگایا جا سکتا۔ ان نتائج کی اطلاع قبل ازیں مقامی میڈیا کو دی گئی تھی۔
تاہم نظرِ ثانی شدہ نتائج اب بھی یہی بتاتے ہیں کہ تابکار سیزیم کا درجہ 1 بیکرل فی 137 لیٹر ہے، جو ٹیپکو کے خیال میں زمینی پانی کو خارج کرنے کی بالائی حد سے نیچے ہے۔