سائیکل سوار ماں بیٹی کو کار کی ٹکر مارنے والا ڈرائیور گرفتار، بچی ہلاک

ٹوکیو: ایک 72 سالہ کار ڈرائیور کو حراست میں لیا گیا ہے جب اس نے کومائے، ٹوکیو میں سائیکل چلاتی ہوئی ایک 35 سالہ ماں اور اس کی 2 سالہ بچی کو ٹکر مار دی۔ پولیس نے کہا، بچی زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسی۔

فُوجی ٹی وی نے اطلاع دی، یہ واقعہ منگل کو صبح 11 بجے کے قریب پیش آیا۔ عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا گیا کہ کار اور سائیکل ایک تنگ سڑک پر ایک ہی سمت میں جا رہے تھے، جہاں کوئی فٹ پاتھ نہیں تھے۔ کار بائیں پھِر گئی، اور سائیکل کو پیچھے سے ٹکر مار کر 100 میٹر تک گھسیٹتی ہوئی لے گئی جس کے بعد ایک دیوار سے جا ٹکرائی۔

تاکاکو ہاتّوری اور اس کی 2 سالہ بچی آیاکو سائیکل سے پرے جا پڑیں۔ پولیس نے کہا کہ آیاکو کو سر پر شدید چوٹیں آئیں اور اسے ہسپتال میں مردہ قرار دے دیا گیا۔ ڈرائیور نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں کہا، معدے میں شدید درد اٹھنے پر وہ ایک طرف گھوم گیا اور اسی وقت اس نے سائیکل کو ٹکر مار دی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.