ایبے جاپان کی عوامی پنشن فنڈ کی حکمتِ عملی پر نظرِ ثانی پر زور دیں گے

ٹوکیو: جاپانی حکومت ملک کے عوامی سرکاری پنشن فنڈز –جو 2 ٹریلین ڈالر سے زیادہ کا ذخیرہ ہیں– پر زور دینا شروع کرے گی کہ وہ اجتماعی سرمایہ کاری کی اسکیموں اور بیرونِ ملک اثاثوں میں اپنی سرمایہ کاری بڑھائیں جو وزیرِ اعظم شینزو ایبے کی جانب سے تیار کی جانیوالی بڑھوتری کی حکمت عملی کا حصہ ہو گا؛ یہ بات پالیسی میں تبدیلی سے آگاہ لوگوں نے بتائی۔

خصوصاً حکومت جولائی میں ایک پینل قائم کرے گی تاکہ پبلک فنڈز کی سرمایہ کاری کی حکمت عملیوں پر غور کیا جائے، جو دوسرے جاپانی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کی طرح حالیہ برسوں میں جاپانی حکومت کے بانڈز میں سرمایہ کاری پر بہت زیادہ انحصار کرتے رہے ہیں۔

یہ زیادہ جارحانہ سرمایہ کاری کی پالیسی گورنمنٹ پنشن انویسٹمنٹ فنڈ جو جی پی آئی ایف کہلاتا ہے، اور قریباً 100 نیم حکومتی و عوامی فنڈز مثلاً فیڈریشن آف نیشنل پبلک سروس پرسونل میوچل ایڈ ایسوسی ایشن، جو کے کے آر کہلاتی ہے، وغیرہ پر لاگو ہو گی۔

فی الوقت پبلک پنشن فنڈز کی سرمایہ کاری کی حکمت عملیوں کی نگرانی وزارتِ صحت کے ذمے ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.