وزارتِ ٹرانسپورٹ نے جے اے ایل، اے این اے کو ترمیم شدہ 787 طیاروں کے معائنے کا حکم دے دیا

ٹوکیو: جاپان کے وزیرِ ٹرانسپورٹ نے منگل کو کہا کہ انہوں نے ملک کی دو سب سے بڑی ہوائی کمپنیوں کو حکم دیا ہے کہ اپنے ترمیم شدہ 787 ڈریم لائنر طیاروں کے پورے بیڑوں کا معائنہ کریں جب ویک اینڈ کے دوران ایک طیارے میں مسئلہ سامنے آیا تھا۔

وزیر آکی ہیرو اوتا نے کہا انہوں نے جاپان ائیر لائنز (جے اے ایل) اور آل نیپون ائیر ویز (اے این اے) کو ہدایات جاری کی ہیں، جب اتوار کو جے اے ایل کو ڈریم لائنر کے بیٹری کنٹینر کے ہوا کے دباؤ والے حساسیے میں ایک نقص ملا تھا۔

جنوری میں ان طیاروں کو گراؤنڈ کرنے کا حکم دیا گیا تھا جب دو مختلف طیاروں میں لیتھیم آئن بیٹریاں حد سے زیادہ گرم ہو گئیں، جن میں سے ایک میں اس وقت آگ لگ گئی تھی جبکہ طیارہ ہوائی اڈے پر کھڑا تھا۔

دونوں ہوائی کمپنیوں نے ہفتے کو اپنے 787 کے فضائی بیڑوں سے دوبارہ پروازوں کا آغاز کیا تھا، تاہم اتوار کو ایک نقص کی اطلاع کے بعد جے اے ایل کو متبادل طیارہ استعمال کرنا پڑا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.