اسکول کے کھیل کے میدان سے پرانے دستی بم، سنگینیں برآمد

توچیگی: پولیس نے منگل کو کہا، اُتوسونومیا، صوبہ توچیگی کے ایک اسکول کے کھیل کے میدان سے پرانے دستی بم اور سنگینیں دفن ملی ہیں، خیال ہے جو جاپانی شاہی فوج کے زیرِ استعمال رہے ہیں۔

پولیس نے کہا یہ شاید جنگ کے دوران تربیتی مشقوں کے لیے استعمال کیے جاتے تھے۔

ٹی بی ایس نے اطلاع دی کہ یہ ہتھیار یکم جون کو کھیل کے میدان میں تعمیراتی کام کے دوران زمین کی کھدائی سے برآمد ہوئے۔ دستی بموں کے ساتھ 47 سنگینیں اور بندوق کی نالیں بھی ملیں جو جاپان کی شاہی فوج کے زیرِ استعمال تھیں۔ پولیس نے کہا، سارے دستی بم زنگ آلود ہیں اور ان کے پھٹنے کا کوئی خطرہ نہیں۔

اُتوسومیا کے اہلکار اب بحث مباحثہ کر رہے ہیں کہ ان ہتھیاروں کو تاریخی یادگار سمجھ کر محفوظ کیا جائے یا تلف کردیا جائے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.