ٹوکیو: سونی کے پلے اسٹیشن 4 کی ایک اشتہاری ویڈیو میں نظر آنے والا چغل خور قسم کا نشان ویڈیو گیم شائقین کو سوچنے پر مجبور کر رہا ہے کہ کمپنی کے آنے والے گیم کنسول سے منسلک ہونے والا کیمرہ پلے اسٹیشن 4 سے الگ فروخت کیا جائے گا، جو کہ ابتدائی توقعات کے برخلاف ہے۔
دوسری طرف پلے اسٹیشن کے حریف ایکس باکس ون پلیٹ فارم کی خالق کمپنی مائیکروسافٹ نے اس کے ساتھ کائینیکٹ-کیمرے پر مشتمل ذہین پرزہ جو کھلاڑیوں کو صرف اپنا جسم استعمال کر کے کنسول کے ساتھ تعامل پذیری کی سہولت دیتا ہے- معیاری لازمہ بنا دیا ہے۔
2010 میں جاری ہونے والے اصلی کائینیکٹ یا سونی کے ‘پلے اسٹیشن آئی’ کے ابتدائی نسخوں کے برعکس، مائیکروسافٹ نے اپنے کیمرہ نما آلے کو اگلی نسل کے گیم کنسول کا اختیاری کی بجائے لازمی حصہ بنا کر اپنی مارکیٹ کو دو حصوں میں بٹنے کے کسی بھی خدشے سے بچا لیا ہے۔ اگر افواہیں سچ ثابت ہوتی ہیں تو پلے اسٹیشن آئی کیمروں کی اگلی نسل شاید خود سے پہلے آنے والے کیمروں کی طرح بے کار پڑی ہے، جن پر شیلفوں پر پڑے پڑے گرد جمتی رہے اور وہ دن کو خواب دیکھتے رہیں کہ ان کے خالقین نے مائیکروسافٹ کی طرح انہیں بھی ان کے گیم کنسول کا لازمی حصہ بنا دیا ہے۔