اوساکا کی اوسپرے کی تربیتی مشقوں کی میزبانی کی پیشکش

اوساکا: اوساکا کے مئیر تورو ہاشیموتو نے پیر کو کہا، اوساکا یاؤ کے ہوائی اڈے پر اوسپرے کی پروازوں کی مشقیں سر انجام دینے کے لیے امریکی فوج کو مدعو کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ٹی وی آساہی نے منگل کو اطلاع دی، وہ اور اوساکا کے گورنر اچیرو ماتسوئی جمعرات کو چیف کیبنٹ سیکرٹری یوشی ہیدے سُوگا سے ملنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ اس منصوبے کے کارآمد ہونے پر بات چیت کی جا سکے۔ تاہم، یہ منصوبہ شاید آگے نا بڑھ سکے چونکہ یاؤ کے مئیر سئیتا تاناکا نے پہلے ہی کہا ہے کہ وہ اوسپرے طیاروں کے ہوائی اڈہ استعمال کرنے کے خلاف ہیں جہاں فی الحال کوئی معمول کی کمرشل خدمات فراہم نہیں کی جا رہیں۔

ماتسوئی نے کہا کہ جاپان کے دوسرے حصوں کو اوکی ناوا کے امریکی فوجی اڈوں کی میزبانی کے بوجھ میں کمی کرنے میں مدد کے لیے اپنی سی کوشش کرنی چاہیئے۔ متنازع ایم وی 22 اوسپرے طیاروں کے 12 یونٹ اس وقت یو ایس میرین کارپس اسٹیشن فوتینما میں تعینات ہیں۔ امریکہ اس گرما میں کسی وقت 12 مزید تعینات کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

امریکی فوجی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ یہ دوغلا طیارہ جو ہیلی کاپٹر کی طرح اڑ اور اتر سکتا ہے، خطے کی سلامتی کی کوششوں کے لیے اشد ضروری ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.