ٹوکیو: این ٹی وی نے پیر کو کہا کہ اس نے ایک ٹی وی پروڈیوسر کی گوشمالی کی ہے جس نے مقبول نیوز کاسٹر مائے یاماگوشی کے ساتھ ساتھ “نیوز زیرو” پروگرام کی ایک اور خاتون رکنِ عملہ کو جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔
این ٹی وی نے ناظرین سے معذرت کی اور کہا کہ پروڈیوسر کو 1 جون کو ایک اور بیورو میں ٹرانسفر کر دیا گیا۔ وہ اس سے قبل “نیوز زیرو” کے ثقافتی شعبے کا انچارج تھا۔
دریں اثناء 26 سالہ یاماگیشی اس فیصلے سے غیر متاثر رہی ہیں۔ انہوں نے پروگرام کے لیے اپنا نظام الاوقات برقرار رکھا جو پیر تا جمعرات 10:54 بجے شام اور جمعہ کو 11:58 بجے شامل نشر ہوتا ہے۔