ٹوکیو: صوبہ فوکوشیما کے قریباً 11,000 رہائشی، جو مارچ 2011 کے ایٹمی حادثے کے بعد بے گھر ہو گئے تھے، نے ابھی ایٹمی بجلی گھر کے آپریٹر ٹوکیو الیکٹرک پاور کو (ٹیپکو) کو زرِ تلافی کے دعوے جمع کروانے ہیں۔
فُوجی ٹی وی نے جمعہ کو اطلاع دی، ٹیپکو کے مطابق، حادثے کے بعد جن 165,824 لوگوں کو انخلاء کا حکم دیا گیا تھا، ان میں سے 13 میونسپلٹیوں کے 11,000 افراد نے نقصانات کے لیے زرِ تلافی کے دعوے جمع نہیں کروائے۔ ٹیپکو نے کہا زرِ تلافی کا دعوی داخل کرنے کا حق ستمبر 2014 میں ختم ہو جائے گا۔
ٹیپکو نے کہا وہ بے گھر رہائشیوں کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور انہیں جلد از جلد زرِ تلافی کے دعوے جمع کروانے کی ترغیب دے رہا ہے۔
3 جون کو یوٹیلیٹی نے زندگی اور جسمانی نقصانات کے لیے زرِ تلافی کے 8 ویں درخواست فارم بھیجے۔
اگر آپ پہلی مرتبہ زرِ تلافی کے لیے درخواست دے رہے ہیں یا اپنا پتہ بدل چکے ہیں، تو فوکوشیما ایٹمی بجلی کے زرِ تلافی کے امدادی دفتر کو 0120-926-404 پر کال کریں۔ یہ دفتر صبح 9 سے رات 9 تک کھلا رہتا ہے۔