ٹوکیو: ماؤنٹ فُوجی، جو جاپان کا سب سے اونچا اور سب سے زیادہ کوہ پیمائی والا پہاڑ ہے، کو حال ہی میں دنیا کے ثقافتی ورثے کا بے مول حصہ تسلیم کیا گیا ہے۔ (اس سلسلے میں ماحولیاتی اثرات پر کی گئی تحقیق کے سربراہ) پروفیسر کوریاما اس نتیجے پر پہنچے کہ کوہ پیماؤں کی تعداد کو اس درجے پر برقرار رکھنے کے لیے 7,000 ین فی کس کی فیس ضروری ہے۔
اس بات کا تخمینہ لگانے کے لیے، کہ کوہ پیمائی کی فیس بڑھانے کی صورت میں پہاڑ پر آنے والوں کی تعداد میں کیسے کمی ہو گی، اس تحقیق میں شماریاتی تجزیہ استعمال کیا گیا تاکہ کوہ پیماؤں کی تعداد اور وقت و سفر کی لاگت میں عددی تعلق دریافت کیا جا سکے۔
حساب کتاب سے پتا چلا کہ 500 ین کی فیس سے کوہ پیماؤں کی تعداد میں 2 فیصد کمی ہو جانی چاہیئے، 1000 ین فیصد کی صورت میں 5 فیصد، اور 7000 ین فیس کی صورت میں کوہ پیماؤں کی تعداد اتنی ہی ہو گی جتنی پچھلے برس تھی، اور فیس کو 10,000 ین تک بڑھانے کی صورت میں پچھلے برس کے اندازاً 318,000 کوہ پیماؤں کی تعداد کا 90 فیصد کمی ہو جائے گی۔