فوکوشیما پلانٹ پر تابکار پانی اسٹیل کے ٹینکوں میں منتقل کر دیا گیا

ٹوکیو: ٹوکیو الیکٹرک پاور کو (ٹیپکو) نے اتوار کو کہا کہ اس نے فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر پر تابکار پانی کو تین رسنے والے زیرِ زمین ٹینکوں سے زمین کے اوپر اسٹیل کے ٹینکوں میں منتقلی کا منصوبہ کامیابی سے سر انجام دے دیا ہے۔

اپریل میں خبریں آنا شروع ہوئی تھیں کہ یہ ٹینک زیرِ زمین پانی میں تابکار پانی کا اخراج کر رہے ہیں۔ فُوجی ٹی وی نے پیر کو خبر دی کہ ٹیپکو کے اعلان کے مطابق،  23,000 ٹن تابکار پانی کو زمین کے اوپر موجود ٹینکوں میں منتقل کرنے کے لیے دو ماہ طویل آپریشن سر انجام دیا گیا۔

ٹیپکو کے ایک ترجمان نے اعتراف کیا کہ رساؤ کو روکنا ایک مسلسل چیلنج ثابت ہو رہا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.