خون میں لت پت چاقو لہرانے والے شخص نے باپ کو زخم لگانے کے بعد پولیس اسٹیشن پر خود کو حوالہ قانون کردیا

کاناگاوا: پولیس نے پیر کو کہا، ایک آدمی کو ہیراتسوکا، صوبہ کاناگاوا میں اپنے گھر میں اپنے باپ کے قتل کی کوشش پر حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق، ہیرویوکی شیگےتا نامی 33 سالہ مشتبہ نے اتوار کی رات ایک چاقو کے ذریعے اپنے 65 سالہ باپ یاسوہیکو شیگےتا پر حملہ کیا۔

ٹی بی ایس نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ شیگےتا نے مبینہ حملے کے فوراً بعد گھر چھوڑا، اپنے باپ کے خون سے لت پت حالت اور چاقو پکڑے ہو ایک قریبی پولیس اسٹیشن تک چل کر گیا اور خود کو حوالہ قانون کر دیا۔

پولیس کی پوچھ گچھ کے دوران شیگےتا نے کہا، “میں اپنے باپ پر غصہ ہو گیا تھا”۔

پولیس نے کہا کہ شیگےتا کو ذہنی معائنے سے گزارا جائے گا تاکہ پتہ لگایا جا سکے کہ اسے اس کے افعال کا ذمہ دار ٹھہرایا جا سکتا ہے یا نہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.