ٹوکیو: ٹوکیو کی ضلعی عدالت نے ایک 47 سالہ شخص کو یاماگاتا اور ٹوکیو میں تین ہلاکتوں پر موت کی سزا سنائی ہے۔
کاتسومی آسایاما کو نومبر، 2011 میں ٹوکیو کے کوتو وارڈ میں 76 سالہ مچیکو اوتسوکا کی ہلاکت کے بعد پچھلے برس قتل اور آتش زنی پر حراست میں لیا گیا تھا۔ این ٹی وی نے بدھ کو خبر دی، عدالت کو بتایا گیا کہ آسایاما اکتوبر 2010 میں یاماگاتا میں ایک آتش زنی کا ذمہ دار بھی تھا جس نے 71 سالہ تاکیوشی یاماکا اور اس کی 69 سالہ بیوی کازوکو کو ہلاک کیا۔
تفتیش کاروں کے مطابق یاماکا خاندان کا 43 سالہ بیٹا کچھ عرصے تک آسایاما اور اس کی 42 سالہ بیوی سایوری کے ہمراہ ناگویا میں ان کی جائیداد پر رہا تھا۔ بعد میں سایوری، جسے بھی ٹوکیو کے مقدمے سے تعلق پر حراست میں لیا گیا ہے، نے جب اس پر تشدد کا الزام لگایا تو وہ وہاں سے چلا گیا۔
دریں اثناء اوتسوکا کے مقدمے کے سلسلے میں پولیس نے کہا کہ مقتولہ کا بیٹا بھی کچھ عرصے کے لیے آسامایا خاندان کے ناگویا والے گھر میں ٹھہرا تھا۔