ٹوکیو: دنیا کا معمر ترین اور تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک زندہ رہنے والا مرد 116 برس کی عمر میں طبعی وجوہات کی بنا پر انتقال کر گیا؛ اس بات کی خبر بدھ کو میڈیا نے دی۔
کیودو نیوز ایجنسی نے مقامی حکومت کے حوالے سے بتایا، جاپان کا جیروئیمون کیمورا، جو 1897 میں پیدا ہوا تھا، بدھ کو علی الصبح ہسپتال میں انتقال کر گیا۔
کیمورا، جو صوبہ کیوتو کے کیوتانگو کے علاقے سے تعلق رکھتا تھا، کو گنیز ورلڈ ریکارڈز نے دسمبر 2012 میں دنیا کا معمر ترین زندہ شخص تسلیم کیا تھا جب امریکہ سے ایک خاتون 115 برس کی عمر میں انتقال کر گئی۔
تاہم، وہ فرانسیسی خاتون جینی کالمینٹ کے تاریخی ریکارڈ سے خاصا پیچھے تھا، جو 1997 میں 122 برس کی عمر میں مری، اور تاریخ میں طویل ترین عرصے تک زندہ رہنے والی شخصیت قرار پائی۔
کیمورا، جو پہلی امریکی خاتون ہواباز ایمیلیا ائیر ہارٹ کی پیدائش کے برس ہی پیدا ہوا تھا، نے اپریل میں اپنی 116 ویں سالگرہ منائی تھی، اور وزیرِ اعظم شینرو ایبے کی جانب سے ایک پیشگی ریکارڈ شدہ ویڈیو پیغام وصول کیا۔
اس صد سالہ بابے کے سات بچے، 14 پوتے، پوتیاں، 25 پڑپوتے پڑپوتیاں اور 14 لکڑ پوتے لکڑ پوتیاں تھے، اور وہ قریباً 40 برس تک ایک ڈاکخانے میں کام کرتا رہا۔